اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے صوبہ الانبار کے شہر الکرمہ پہنچ کر کہا کہ الکرمہ میں دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی فوج کی کامیابی داعش کے وجود سے فلوجہ شہر کی مکمل آزادی کا پیش خیمہ ہے۔
دریں اثناء دہشت گردوں کے قبضے سے فلوجہ شہر کی آزادی کے آپریشن کی مشترکہ کمان نے کہا ہےکہ فلوجہ شہر کا محاصرہ مکمل ہو چکا ہے اور عراقی سیکورٹی فورسز شہر میں داخل ہونے کے لئےپوری طرح تیار ہیں۔
مغربی عراق میں واقع صوبہ الانبار کا شہر فلوجہ اس ملک میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک بڑا گڑھ ہے۔
عراقی سیکورٹی فورسز نے حالیہ چند دنوں کے دوران فلوجہ کے جنوبی سیکٹر کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے فلوجہ شہر کو آزاد کرانے کے آپریشن میں تیزی آنے کے بعد داعش نے بھی اس شہر میں اپنے مظالم میں شدت پیدا کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲